کیا اعتکاف میں سگریٹ پینے کی اجازت ہے ؟
واضح رہے کہ مسجد کو بدبو دار چیزوں سے پاک رکھنے کا حکم ہے اور اعتکاف مسجد میں کیا جاتا ہے، لہٰذا معتکف کے لیے مسجد کے اندر سگریٹ پینا مکروہ ہے، اور اگر معتکف سگریٹ پینے کے لیے مسجد سے باہر جائے گا تو اس کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا، البتہ اگر کوئی معتکف قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا جائے اور قضائے حاجت کے دوران ہی سگریٹ پی لے تو یہ جائز ہے تاہم مسجد میں واپس آنے سے پہلے منہ کی بدبو دور کر کے واپس آئے۔
مسلم شریف میں ہے:
"عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم؛ قال: من أكل من هذه، البقلة، الثوم (وقال مرة: من أكل البصل والثوم والكراث) فلا يقربن مسجدنا. فإن الملائكة تتأذى مما يتأذى منه بنو آدم."
(کتاب المساجد، باب نهي من أكل ثوم أو بصلا أو كراثا أو نحوها ،ج:1، ص:395،رقم الحدیث:364 ط:دار إحياء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509102126
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن