بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عید کے بعد فطرہ دیا جا سکتا ہے؟


سوال

کیا عید کے بعد فطرہ دیا جا سکتا ہے؟

جواب

صدقہ فطر کا وجوب عیدالفطر کے دن  سحری کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہوتا ہے یعنی جس وقت فجر کا وقت شروع ہوتا ہے اسی وقت صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہو جاتا ہے اور عید کی نماز کے لیے جانے سے پہلے پہلے اسے ادا کرنا مستحب ہے، عید الفطر سے تاخیر کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہے ، اگر عیدالفطر کی نماز سے پہلے ادا نہ کیا گیا تو بعد میں بھی ادا کرنا لازم  ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 192)
ووقت الوجوب بعد طلوع الفجر الثاني من يوم الفطر فمن مات قبل ذلك لم تجب عليه الصدقة

الفتاوى الهندية (1/ 192)
والمستحب للناس أن يخرجوا الفطرة بعد طلوع الفجر يوم الفطر قبل الخروج إلى المصلى كذا في الجوهرة النيرة.
فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144110200444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں