بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا درمیانی قعدہ کے بھول جانے کے بعد آخر میں سجدہ سہو سے نماز صحیح ہو جائے گی؟


سوال

اگر  کوئی بندہ چار رکعت والی نماز میں دو رکعت کے بعد قعدہ نہ کرے،بلکہ سیدھا تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جاۓ ،اورپھر چوتھی رکعت کے بعد سجد سہو  کرلے،تو کیا نماز ادا ہو جائے گی؟ 

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی بندہ بھول کر  چار رکعت والی فرض  نماز کے قعدۂ  اولی کیےبغیر تیسری رکعت کے لیےکھڑا ہوجائے،  اور پھرآخر میں سجدہ سہو کرلےتو اس سے نماز سے فاسد نہیں ہوگی،نماز صحیح ہو جائے گی۔

 فتاوی شامی میں ہے:

"(سها عن القعود الأول من الفرض) ولو عملياً، أما النفل فيعود ما لم يقيد بالسجدة (ثم تذكره عاد إليه) وتشهد، ولا سهو عليه في الأصح  (ما لم يستقم قائماً) في ظاهر المذهب، وهو الأصح فتح (وإلا) أي وإن استقام قائماً (لا) يعود لاشتغاله بفرض القيام (وسجد للسهو) لترك الواجب (فلو عاد إلى القعود) بعد ذلك (تفسد صلاته) لرفض الفرض لما ليس بفرض، وصححه الزيلعي (وقيل: لا) تفسد، لكنه يكون مسيئاً ويسجد لتأخير الواجب (وهو الأشبه)، كما حققه الكمال، وهو الحق، بحر."

(کتاب الصلوۃ، باب سجود السهو، ج:2 ص:83 ط: دار الفكر)

وفیہ ایضاً :

"(و لها واجبات) لاتفسد بتركها و تعاد وجوبًا في العمد و السهو إن لم يسجد له، و إن لم يعدها يكون فاسقًا."

(کتا ب الصلاۃ، واجبات الصلاۃ،  ج:1 ص:456 ط: دار الفکر)

البحرالرائق میں ہے :

"و إنما تجب الإعادة إذا ترك واجبًا عمدًا جبرًا لنقصانه، و ذكر الولوالجي في فتاويه: أنّ الواجب إذا تركه عمدًا لاينجبر بسجدتي السهو و لأنهما عرفتا جابرتين بالشرع و الشرع ورد حالة السهو و جعلهما مثلًا لهذا الفائت لا فوقه؛ لأن الشيء لايجبر بما فوقه و النقصان المتمكن بترك الواجب عامدًا فوق النقصان المتمكن بتركه ساهيًا و هذا الجابر إذا كان مثلًا للفائت سهوًا كان أدون من الفائت عمدًا و الشيء لايجبر بما هو دونه اهـ."

(کتاب الصلاۃ، باب سجود السهو،  ج:2 ص:98 ط: دار الکتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100721

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں