بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا داڑھی منڈے شخص کی نماز قبول ہوتی ہے؟


سوال

کیا ڈاڑھی مونڈے شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی؟

جواب

    ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، منڈوانا یا کاٹ کر ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے، لیکن نماز کے صحیح ہونے کے لیے داڑھی  شرط نہیں، لہذا  اگر داڑھی منڈے شخص کی نماز  شرائط ِنمازکے  مطابق ہو تو  داڑھی منڈوانا نماز کی صحیح ہونے سے مانع نہیں بنے گا۔ 

     باقی عبادت کی قبولیت! تو وہ ایک پوشیدہ معاملہ ہے۔ نصوص میں جن کاموں کی وجہ سے عبادت یا دعا کے مردود یا غیر مقبول ہونے کا ذکر ہے، اس کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں اپنی طرف سے قبولیت یا عدمِ قبولیت کا فیصلہ غلط  ہے، ہم تو  شریعت کے مطابق داڑھی رکھ کر نماز پڑھنے والے شخص کی اس نماز کے بارے میں قبولیت کا قطعی فیصلہ نہیں کرسکتے جو نماز وہ ظاہری شرائط پوری کرتے ہوئے ادا کر رہاہو، کیوں کہ یہ غیب کی بات جاننے  کا دعوی ہے۔ البتہ  اگر نماز کی صحت کی شرائط کے ساتھ ساتھ داڑھی بھی شریعت کے مطابق ہو تو زیادہ امید  کی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالی نے قبول فرمایا ہو۔ 

لمعات میں ہے۔

"والظاهر من كلامهم حرمة حلق اللحية ونقصانها من القدر المسنون، وما يقال: إنها سنة فمعناه طريقة مسلوكة في الدين، وإن وجوبها ثبت بالسنة.

قال التُّورِبِشْتِي: قص اللحية كان من صنع الأعاجم، وهو اليوم شعار كثير من المشركين كالإفرنج والهنود ومن لا خلاق له في الدين من الفرقة الموسومة بالقلندرية، طهر اللَّه عنهم حوزة الدين".

( باب السواك (2/ 105)،ط۔ دار النوادر، دمشق - سوريا، الطبعة: الأولى، 1435 هـ - 2014 م)

معارف السنن میں ہے:

"ثم القبول قسمان، أحدهما: أن يكون الشيء مستجمعا للأركان والشرائط، ويرادفه الصحة والإجزاء. والثاني: كون الشيء يترتب عليه من وقوعه عندالله -جل ذكره- موقع الرضا، ويترتب عليه الثواب والدرجات، وهذه المرتبة بعد الأولى".

(معارف السنن: أبواب الطهارة، باب ماجاء لاتقبل صلاة بغير طهور (1/ 90)،ط. مجلس الدعوة والتحقيق الإسلامي، كراتشي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202201389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں