والد فوت ہوجائے اور دادا زندہ ہو تو کیا دادا کے فوت ہونے کی صورت میں پوتوں کو دادا کی جائیداد میں سے وراثت ملے گی یا نہیں؟ جب کہ والد، دادا سے پہلے فوت ہوچکا ہے۔
اگر دادا کے انتقال کے وقت دادا کا کوئی دوسرا بیٹا موجود ہو تو دادا کے ترکہ میں پوتوں کو کوئی حصہ نہیں ملے گا اور اگر دادا کے انتقال کے وقت ان کا کوئی بیٹا زندہ نہ ہو تو دادا کے ترکہ میں پوتے وارث ہوں گے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:
پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200560
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن