بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کرنٹ اکاؤنٹ میں زکوٰۃ لگتی ہے؟


سوال

کیا کرنٹ اکاؤنٹ میں زکوٰۃ لگتی ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ کیا کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوتی ہے یا نہیں؟ تو اس کا جواب یہ  ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں موجود رقم اگر تنہا یا دیگرِ اموالِ زکوۃ کے ساتھ مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے توسال گزرنے پر اس پر زکوۃ لازم ہو گی۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة."

(کتاب الزکوۃ، الباب الثالث، الفصل الاول، جلد:1، صفحہ: 178، طبع: دار الفکر)

اور اگر سوال کا مطلب کچھ اور ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ ارسال کر دیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں