بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کمپنی کے اشیاء کو ذاتی استعمال میں لانے کے بعد کمپنی کے ڈائریکٹرز کے چیئرمین سے اس استعمال پر معذرت کرلینا کافی ہے؟


سوال

 پچھلے دنوں کمپنی کی اشیا کے استعمال کے حوالے سے آپ کا فتوی  نمبر 144411102126موصول ہوا،اس میں مزید وضاحت مقصود ہے۔

معاملہ ایسا ہے: کہ ہماری کمپنی پبلک لسٹڈ کمپنی ہے ،جس کو شیئرز ہولڈر کی نمائندہ ڈائریکٹرز کی کمیٹی چلاتی ہے ،اس کمیٹی کا ایک چئیرمین ہوتا ہے،کیااپنے معاملے کی (یعنی کمپنی کے اشیا کا استعمال) چیئرمین سے معاف کرالینا کافی ہو جائےگا؟

جواب

سائل کے بیان کے مطابق مذکورہ کمپنی پبلک لسٹڈ کمپنی ہے ،جو کہ کسی ایک کی ملکیت نہیں ہوتی ،بلکہ سب کی مشترکہ ہوتی ہے ،لہذا صرف اس کمپنی کے چیئر مین سے معافی مانگ لینا کافی نہیں ہوگا،بلکہ جتنے بھی مالکان ہیں سب سے معافی مانگنی پڑے گی یا  یہ صورت اختیار کی جائے کہ جو چیزیں استعمال کی ہیں ، ان کو واپس کردیا جائے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں