بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا چوری کی گھاس کھلانے والے شخص سے دودھ لینا جائز ہے؟


سوال

کیا چوری کی گھاس کھلانے والےشخص سے دودھ لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کسی  شخص کے متعلق غالب گمان ہو کہ وہ  اپنے جانوروں کو چوری کی گھاس کھلاتا ہےتو اس سے دودھ لینا جائز ہے،لیکن ایسے شخص سے دودھ نہ لیا جائے؛ تاکہ اس کے حرام کام میں بالواسطہ اعانت لازم نہ آئے۔

رد المحتار میں ہے:

"ولهذا يحل أكل لحم جدي ‌غذي بلبن الخنزير؛ لأن لحمه لا يتغير، وما ‌غذي به يصير مستهلكا لا يبقى له أثر."

(كتاب الكراهية، ج:6، ص:10، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں