بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیاچڑیوں کو خوراک ڈالنا بھی صدقہ ہے؟


سوال

کیا چڑیوں کو خوراک ڈالنا بھی صدقہ ہے؟

جواب

جی ہاں! چڑیوں کوخوراک ڈالنابھی صدقہ ہے،چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جومسلمان کوئی درخت لگاتا ہے یاکھیت بوتا ہے ،  اورپھر انسان یاپرند اورچرند(مالک کی مرضی کے بغیر)اس میں سے کچھ کھاتے ہیں تویہ (نقصان)مالک کے لیے صدقہ ہوجاتاہے۔

مشکوۃ المصابیح میں ہے:

"عن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلّى الله عليه وسلّم: ما من مُسلمٍ يغرِسُ غرساً أو يزرعُ زرعاً فيأكل منه إنسانٌ أو طيرٌ أو بهيمةٌ إلاّ كانت له صدقةٌ".

(مشکوۃ المصابیح،کتاب الزکوۃ،باب فضل الصدقۃ،ج:۱،ص:۵۹۵،رقم الحدیث:۱۹۰۰،ط:المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں