بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیوی کو حق مہر شادی کے کچھ دنوں بعد خاموشی سے دیا جا سکتا ہے؟


سوال

کیا بیوی کو حق مہر شادی کے کچھ دنوں بعد خاموشی سے دیا جا سکتا ہے؟

جواب

مہرحسب معاہدہ ادا کرنا لازم ہے۔اگر فوری ادائیگی طے پائی ہو تو فوری ادا کرے،اگر ادہار اداکرنا طے پایا ہو تو ادہار اداکرے،دونوں صورتوں میں چاہے چاہے چھپ کر ادا کرے یا علی الاعلان ادا کرے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"المهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة الصحيحة، وموت أحد الزوجين سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراء من صاحب الحق، كذا في البدائع."

(کتاب النکاح،الباب السابع في المهر،الفصل الثاني فیما یتأکد به المهر،ج:1،ص:304،ط: مکتبه رشیدیه)

در مختار میں ہے :

"أقله عشرة دراهم؛ لحدیث البیهقي وغیره: لا مهر أقل من عشرة دراهم ۔۔ویجب الأكثر أي بالغاً ما بلغ منها إن سمیٰ الأکثر."

(کتاب النکاح، باب المھر،ج:3،ص:101،102،ط:سعيد)

فقط و اللہ أعلم


فتوی نمبر : 144406102008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں