بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بھائی اپنے بہن کے ماتھے کا بوسہ لے سکتا ہے؟


سوال

کیا بھائی اپنے بہن کے ماتھے کا بوسہ لے سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر شہوت کا اندیشہ ہو تو جائز نہیں ، لیکن  اگر شہوت کا اندیشہ نہ ہو تو گنجائش تو ہے،  لیکن آج کل فساد زمانہ کی وجہ سے اس سے احتیاط کرناچاہیے۔

الفتاوى العالمكيرية المعروفة بالفتاوى الهندية  میں ہے:

"ولو قدم شيخ من السفر فأراد أن يقبل أخته وهي شيخة قال إن كان يخاف على نفسه لم يجز وإلا يجوز كذا روى خلف عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - كذا في الحاوي للفتاوى."

(كتاب الكراهية،الباب الثامن والعشرون في ملاقاة الملوك والتواضع لهم وتقبيل أيديهم،ج:5،ص:369،ط:دار الفكر بيروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"(ولا بأس بتقبيل يد) الرجل (العالم) والمتورع على سبيل التبرك درر ونقل المصنف عن الجامع أنه لا بأس بتقبيل يد الحاكم والمتدين (السلطان العادل) وقيل سنة مجتبى (وتقبيل رأسه) أي العالم (أجود) كما في البزازية (ولا رخصة فيه) أي في تقبيل اليد (لغيرهما) أي لغير عالم وعادل هو المختار مجتبى وفي المحيط إن لتعظيم إسلامه وإكرامه جاز وإن لنيل الدنيا كره."

‌‌(كتاب الحظر والإباحة‌‌،باب الاستبراء وغيره،ج:6،ص:383،ط:سعید)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں