بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بہو اپنے مقروض سسر کو زکاۃ دے سکتی ہے؟


سوال

کیا بہو اپنے مقروض سسر کو  زکاۃ دے سکتی ہے?

جواب

واضح رہے کہ زکاۃ ادا کرنے والے کا اپنے اصول (والدین، دادا، نانا وغیرہ) وفروع (اولاد اور ان کی نسل) کو  اور اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کو زکاۃ  دینا جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر  نسبی اور سسرالی رشتہ دار اگر مستحقِ زکاۃ ہوں تو  ان کو زکاۃ دینا جائز ہے، لہذ ا اگر کوئی بہو اپنی زکاۃ اپنے مستحقِ زکاۃ مقروض سسر کو دینا چاہتی ہے تو دے سکتی ہے، سسر کو زکاۃ کی رقم دینے سے بہو کی زکاۃ ادا ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

مستحقِ زکات کی تفصیل جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

زکاۃ کا مستحق کون ہے؟ مستحق کی تحقیق کرنا


فتوی نمبر : 144108202013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں