بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اسمائے حسنی کی خصوصیات قرآن مجید میں مذکورہیں ؟


سوال

 قرآن مجید میں اللہ رب العزت کی عظمت و بڑائی و کبریائی، رزاقیت و ربوبیت، حاکمیت، شان قدرت ، ذات و صفات کی خصوصیات اور بے شمار خصوصیات درج ہیں، لیکن متفرق ہیں، کیا آپ کے علم میں کوئی ایسی کتاب ہے جس میں یہ سب یکجا  ہوں ؟ 

جواب

واضح رہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی بہت ساری صفات مذکور ہیں ،جن کو اسمائے حسنی کہا جاتا ہے اور مشائخ کرام نے ان اسمائے حسنی کی  خصوصیات ذکر فرمائی ہیں جو بزرگوں کے تجربات ہیں ،باقی سائل نے جو یہ کہا کہ ان صفات کی بے شمار خصوصیات قرآن مجید میں متفرق طور پر مذکورہیں تو اگر اس سے مذکورہ خصوصیات مراد ہیں جو کہ عام طور پر مشہور ہیں  تو قرآن میں ان  کا کہیں ذکر موجود نہیں ،بلکہ یہ بزرگوں کے تجربات ہیں اور اگر اس کے علاوہ کچھ اور مراد ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ معلوم کرسکتے ہیں ۔

باقی اسمائے حسنی کی مذکورہ خصوصیات پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں سے ایک کتاب امام غزالی رحمہ اللہ نے  "المقصد الأسنى في شرح أسماء الحسنى" کے  نام سے لکھی ہے اور  اردو میں ایک کتاب حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ نے "اسمائے حسنی " کے نام سے لکھی ہے ،اسی طرح اردو میں "شرح اسمائے حسنی "کے نام سے ایک کتاب دو جلدوں میں بیت العلم ٹرسٹ کی طرف سے شائع کی گئی ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں