بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیااشرف اللہ کا نام ہے؟اوراس کا ورد کیاجاسکتاہے؟


سوال

کیا"اشرف "اللہ پاک کانام ہے؟ اور اس کا ورد بھی کیا جا سکتا ہے؟

جواب

جمہوراہل السنہ والجماعت کے نزدیک اللہ تعالی کے نام  توقیفی ہیں،جو عربی اسماء اللہ تعالی کے لیے قرآن کریم اور احادیث نبوی میں استعمال ہوئے ہیں  انہیں چھوڑ کر ان کے مرادف  یاکوئی اور لفظ کا جو قرآن وسنت میں وارد نہیں ہواہے اسے اللہ تعالی کے لیے  استعمال کرنا درست نہیں ہے۔

اشرف اسم تفضیل كا صيغہ ہے  جس کا معنی ہے :بزرگ ترین، بلند مرتبہ، قرآن وسنت میں" اشرف" نام اللہ تعالی کے لیے استعمال  نہیں ہواہے، اس لیے اللہ تعالی کے اس لفظ کا استعمال کرنا یااس کاورد بھی جائز نہیں ہے۔

فيض القدير شرح الجامع الصغيرللمناوي میں ہے:

"(إن لله تسعة وتسعين اسما) منها ما هو ثبوتي ومنها ما هو سلبي ومنها ما هو باعتبار فعل من أفعاله لكنها ‌توقيفية على الأصح فلا يحل اختراع اسم أو وصف له إلا بقرآن أو خبر صحيح مصرح به."

(حرف الهمزة،ج:2،ص:478،ط:المكتبة التجارية الكبرى،مصر)

تفسير الرازی میں ہے:

"المسألة الرابعة: قوله تعالى: ولله الأسماء الحسنى فادعوه بها يدل على أنه تعالى حصلت له أسماء حسنة، وأنه يجب على الإنسان أن يدعو الله بها، وهذا يدل على أن ‌أسماء ‌الله ‌توقيفية لا اصطلاحية. ومما يؤكد هذا أنه يجوز أن يقال: يا جواد، ولا يجوز أن يقال: يا سخي، ولا أن يقال يا عاقل يا طبيب يا فقيه. وذلك يدل على أن أسماء الله تعالى توقيفة لا اصطلاحية."

(‌‌‌‌[سورة الأعراف (7) : آية 180]،ج:15،ص:415،ط:دار إحياء التراث العربي،بيروت)

في شرح الطيبي على مشكاة المصابيح المسمى بـ (الكاشف عن حقائق السنن):

"إن معرفة أسماء الله تعالي وصفاته ‌توقيفية، تعلم من طريق الوحي والسنة، ولم يكن لنا أن نتصرف فيها بما نهتدى إليه بمبلغ علمنا، ومنتهي عقولنا."

(كتاب أسماء الله تعالي،ج:6،ص:1766،ط:مكتبة نزار مصطفى الباز،مكة المكرمة،الرياض)

وفيه أيضا:

"لأن أسماء الله تعالي ‌توقيفية، قال الله تعالی:{ولِلَّهِ الأَسْمَاءُ الحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا}."

(كتاب أسماء الله تعالی،ج:8،ص:2468،ط:مكتبة نزار مصطفى الباز،الرياض)

معارف القرآن میں ہے:

 ’’اس (اللہ تعالیٰ) کے پکارنے کے لیے بھی ہر شخص آزاد نہیں کہ جو الفاظ چاہے اختیار کرے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ہمیں وہ الفاظ بھی بتلادیئے جو اس کی شایانِ شان ہیں اور ہمیں پابند کردیا کہ انہی الفاظ کے ساتھ اس کو پکاریں‘‘

(سورہ اعراف، ج:4، ص:130، ط:ادارۃ المعارف)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404101886

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں