عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ سوائے تین مکروہ اوقات (طلوعِ شمس، استواءِشمس، اور غروبِ شمس) کے ہروقت قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے؛ لہذا عصر کی نماز کے بعد سورج ڈھلنے سے پہلے تک قضا نماز پڑھنا درست ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، و وقت الزوال، و وقت الغروب؛ فإنه لاتجوز الصلاة في هذه الأوقات، كذا في البحر الرائق."
(كتاب الصلوة، الباب التاسع في إدراك الفريضة، ١٢١/١، ط: ماجدية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144503100421
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن