بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عریشہ نام رکھنے سے بُرے اثرات ہوتے ہیں؟


سوال

میری بیٹی کا نام عریشہ ہے،  یہ روتی بہت ہے، کہیں اس کے نام کا اثر تو نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نام کا مسمّی یعنی شخصیت پر تو اثر ہوتاہے، اسی وجہ سے اچھا نام رکھنے کاحکم ہے، تاہم بچے کی صحت اور بیماری کا نام سے کوئی تعلق نہیں، زیرِ نظر مسئلہ میں  بچی کے رونے کی وجوہ متعدد ہوسکتی ہیں، اس لیے کسی اچھے معالج سے علاج کروائیں یا اپنے علاقہ کی مسجد کے امام صاحب سے اس مسئلہ میں مشور ہ کر لیں۔ باقی  ’’عریشہ‘‘:  نام کےحروف اصلیہ '' ع ۔ر۔ ش'' ہیں، جس  کے معنی ''کجاوے'' یعنی اونٹ پر رکھنے کی پالکی کے آتے ہیں:

'' عَرِيشَة : (معجم الغني) جمع: عَرَائِشُ. -حَمَلُوهَا وَسَطَ العَرِيشَةِ : الْهَوْدَج''.

  اسی   مادہ سے ''عرش'' بھی ہے، اس طرح  ان حروف سے  مرکب  نام  کے مختلف نسبتوں کے لحاظ سے معانی بدلتے رہتے ہیں، اب چو ں کہ یہ نام رکھ لیا گیاہے، اگر  یہ نام  تبدیل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو تو بہتر ہے کہ اسے تبدیل کرکے کسی صحابیہ کے نام پر یا اچھے معنی والا نام ر کھ لیا جائے، صحابیات یا اچھے اور بامعنی ناموں کے لیے ہمارے ویب سائٹ کا مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں