بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو القعدة 1446ھ 23 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

کیا اجنبیہ عورت کو شہوت سے چھونے کی وجہ سے عورت کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

 اگر کوئی شخص لین دین کے دوران کسی شادی شدہ عورت کے ہاتھوں کو شہوت کے ساتھ چھوئے یا شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس مذکورہ عورت کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے ایسا کرنے سے؟

جواب

اگر کوئی شخص کسی اجنبی عورت کو شہوت کے ساتھ چھوتا ہے تو  اس کا یہ فعل سنگین گناہ کا کام ہے، اس  کو اپنے اس فعل سے سچے دل سے توبہ و استغفار کرنی چاہیے، البتہ اس کے اس فعل کی وجہ سے اس عورت کا اپنے شوہر سے نکاح نہیں ٹوٹے گا، عورتوں کو بھی چاہیے کہ اول تو گھر سے نکلیں ہی نہیں، اگر کسی ضرورتِ شدیدہ کی بنا پر باہر جانا پڑے تو کسی محرم کے ساتھ نکلیں اور مکمل پردے کے ساتھ نکلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں