بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ایک نماز کی قضاء کی ادائیگی سے ساری نمازیں ذمہ سے ساقط ہو جائیں گی؟


سوال

جو فجر کی سب سے پہلے نماز قضاء ہوئی ہے اُس فجر کی دو رکعت فرض کی قضاء ادا کررہا ہوں  تو کیا تمام فجر کی فوت شدہ فرضوں کی ادائیگی ہوجائے گی؟

جواب

اگر سائل اپنی زندگی کی پہلی قضاء شدہ فجر کی نماز قضاء کرے گا تو اس سے صرف ایک ہی نماز اس کے ذمہ سے ساقط ہو گی، بقیہ تمام قضاء شدہ نمازیں اس کے ذمہ میں باقی رہیں گی، سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنی زندگی کی فوت شدہ نمازوں کا حساب لگائے اور ہر ایک نماز کو باقاعدہ طور پر قضاء کرے، البتہ جب بھی نیت کرے تو انہی الفاظ سے نیت کرے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره.

(قوله: كثرت الفوائت إلخ) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين؛ لأن فجر الخميس مثلاً غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول: أول فجر مثلاً، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولاً، أو يقول: آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخراً، ولايضره عكس الترتيب؛ لسقوطه بكثرة الفوائت".

 (کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، 2/ 76، سعید)

فقط واللہ اعلم

اس موضوع پر تفصیلی فتویٰ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

قضا نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہونے کی صورت میں ادائیگی کا طریقہ


فتوی نمبر : 144308101161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں