بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اہل تشیع کو صدقہ فطر دے سکتے ہیں؟


سوال

کیا اہلِ تشیع کو صدقہ فطر دے  سکتے ہیں؟

جواب

شیعہ کے عقائد اگر کفر کی حد تک پہنچ جائیں (مثلاً قرآنِ کریم میں تحریف یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت یا  جبریل امین سے وحی پہنچانے میں غلطی یا حضراتِ شیخین کریمین رضی اللہ عنہما پر لعن طعن کرتاہو یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو وغیرہ) تو اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے سنی مسلمان کاایسے اہلِ تشیع (شیعہ) کو صدقہ فطر  دینا جائز نہیں، اگر  صدقہ فطر دیا تو ادا نہیں ہوگا۔

اگر کسی شیعہ کے عقائد معلوم نہ ہوں تو بھی احتیاطاً اس کو  صدقہ فطر دینے سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں