کیا نو مہینے کی خصی قُربانی دے سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں قربانی کے جانور کی قربانی درست ہونے کے لیے ایک خاص عمر کی تعیین کی ہے، جیسے بکرا ، بکری وغیرہ کےلیے ایک سال کا ہونا ضروری ہے ،اگر ایک سال سےکم عمر کا ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ،اور دنبے کی قربانی کے لیے بھی ایک سالہ جانور ہونا چاہیے، البتہ اگر چھ ماہ سے زیادہ عمر کا دنبہ اتنا فربہ ہو کہ وہ سال بھر کا معلوم ہوتاہو تو اس کی قربانی کی اجازت ہے۔
اگر سوال کا منشاء کچھ اور ہو تو وضاحت کرکے دوبارہ معلوم کرلیاجائے۔
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144311101273
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن