بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث أول ما یحاسب به العبد یوم القیامة الصلاة کی تخریج وتحقیق


سوال

"أول ما یحاسب به العبد یوم القیامة الصلاة، فإن صلحت صلح سائر عمله".

  اس حدیث کے بارے میں بتادیں کہ سند کے اعتبار سے صحیح ہے یا ضعیف؟

جواب

اس روایت کو علامہ طبرانی  رحمہ اللہ نے "المعجم الاوسط "میں  اپنی سند سے ذکر کیا ہے۔  علامہ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں قاسم بن عثمان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اس کے متعلق کہتے  ہیں کہ :اس کے پاس ایسی حدیثیں ہیں جن کی متابع  حدیثیں نہیں،امام  ابن حبان رحمہ اللہ نے ان کا ذکر ثقہ لوگوں میں کیا ہے اور کہا ہے: یہ بسا اوقات غلطی کرتا ہے۔ لیکن حافظ ضیاءالمقدسی رحمہ اللہ  اس روایت کے متعلق " الاحادیث المختارہ" میں  فرماتے ہیں کہ: شواہد کے بناء پر اس روایت کی سند حسن درجہ کی ہے۔ علامہ عبد الرؤف مناوی رحمہ اللہ نے بھی  "التیسیر بشرح الجامع الصغیر"  میں اس کی سند حسن قرار دی ہے۔  لہذا اس کی سند حسَن  ہے، اس کو بیان کرنا جائز ہے۔نیز اس حدیث کا پہلا حصہ  ، صحیح احادیث سے ثابت ہے۔

"عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلاة، فإن صلحت صلح له سائر عمله، وإن فسدت فسد سائر عمله»".

(أخرجه الطبراني في الأوسط (2/ 240) برقم (1859)، ط. دار الحرمين - القاهرة)

مجمع الزوائد میں ہے:

"رواه الطبراني في الأوسط، وفيه القاسم بن عثمان قال البخاري : له أحاديث لا يتابع عليها، وذكره ابن حبان في الثقات، وقال : ربما أخطأ."

(مجمع الزوائد: باب فرض الصلاة (2/ 19) برقم (1608)، ط. دار الفكر، بيروت، 1412ه)

وقال الحافظ الضياء المقدسي بعد ما أخرجه في المختارة(7/ 145) برقم (2578)، ط. دار خضر للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت ، الطبعة الثالثة:  1420 هـ -=2000 م:

"إِسْنَاده حسن لشواهده".

التيسير بشرح الجامع الصغير للمناوي میں ہے:

"(أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلاة) المكتوبة وهي الخمس؛ لأنها أول ما فرض بعد الإيمان وهي علمه ورايته (فإن صلحت) بأن كان أتى بها متوفرة الشروط والأركان وشملها القبول من الرحمن (صلح له سائر عمله) ... (طس والضياء ) في المختارة (عن أنس) (بإسناد حسن)".

(التيسير بشرح الجامع الصغير: حرف الهمزة (1/ 792)، ط. مكتبة الإمام الشافعي - الرياض، الطبعة الثالثة: 1408هـ)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101463

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں