بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خوشی کے موقع پر ہار پہنانے کا حکم


سوال

فارغ التحصيل طلباء کو ہار پہنانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ فارغ التحصیل طلبہ کے لیے یا کسی اور خوشی کے موقع پر ہار پہنانا شرعاً ممنوع نہیں ہے، البتہ اسے لازم نہ سمجھا جائے اور اس میں اسراف اور فضول خرچی کے ارتکاب سے بچا جائے۔

احسن الفتاوی میں ایک سوال کے جواب میں ہے:

اظہارِ  مسرت و شکرنعمت کے لیے ایسا کرنا جائز ہے مگر اس میں غلو کرنا جائز نہیں ، نیز اس قسم کی چیزیں ابتداءً صحیح نیت سے انفرادی طورپر شروع ہوتی ہیں، آگے چل کر باقاعدہ رسم کی شکل اختیار کرجاتی ہیں اور  ان کا التزام ہونے لگتا ہے جس میں کئی قباحتیں اور ناجائز امور بھی شروع ہوجاتے ہیں، ان کے سد باب کےلیے ایسے امور سے احتراز ضروری ہے۔

(ج:8، ص:153، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں