بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1446ھ 12 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

خواجہ معین الدین اجمیریؒ کی حیات وخدمات


سوال

خواجه معين الدين چشتی اجمیری رحمہ اللہ  کی حیات  و  خدمات  پر کوئی مواد ہو تو برائے کرم ارسال کریں۔

جواب

خواجہ معین الدین اجمیری قدّس سرّہ کی  سنِ پیدائش باتفاقِ اہلِ تواریخ 537ہجری ہے، آپ کے والد کا نام غیاث الدین سنجری تھا، آپ کی ولادت ایران کے علاقہ سیتان سنجر میں ہوئی، آپ ہندوستان کے امام الطریق تھے، آپ ہی  سے  ہندوستان میں علومِ معرفت کا افتتاح ہوا، اور سلسلہ چشتیہ ہندوستان میں آپ ہی سے پھیلا،ہندوستان کے نوّے لاکھ افراد آپ کے ہاتھ پر اسلام لائے، آپ کا نسب گیارہ پشت پر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے، آپ کے کمالات بحر لامتناہی ہیں، حتّی  کہ  کہاجاتا ہے کہ جس پر نظر ڈالتے تھے  وہ صاحبِ معرفت ہوجاتا تھا، آپ کی وفات سلطان التمش کے دور  میں بقول جمہور اہلِ تاریخ چھ  رجب بروز پیر، چھیانوے  سال کی عمر میں 633 ہجری میں ہوا، آپ کا مزار اجمیر شریف  میں  ہے۔

حضرت کی مزید حیات ،خدمات اور کرامات "تاریخ مشائخ چشت" تالیف:شیخ الحدیث مولانا محمدزکریاکاندھلویؒ (المتوفی:1982ء) ط:مکتبۃ الشیخ، بہادر آباد کراچی، صفحہ:65، میں دیکھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں