بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 صفر 1443ھ 17 ستمبر 2021 ء

دارالافتاء

 

خزیم نام رکھنا


سوال

 خزیم نام رکھنا کیسا ہے؟ اور نام کے معنیٰ کیا ہوں گے؟

جواب

خزیم(خاء کے پیش، زاء کے زبر کے ساتھ) ایک صحابی کا بھی  نام ہے، لہٰذا اس نسبت سے یہ نام رکھنا درست ہے۔نیز  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام رکھتے ہوئے معنیٰ کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے؛  کیوں کہ جن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماءِ گرامی رسول اللہ ﷺ نے جاننے کے باوجود تبدیل نہیں کیے ان کے معنیٰ کے جاننے کی ضرورت نہیں ہے، صحابہ کرام کی صرف نسبت کافی ہے۔

اسد الغابۃ میں ہے:

«‌‌5546- يزيد بن حمزة

ب د ع: يزيد بن حَمْزَة بن عوف وفد إلى النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مع أبيه، وبايعه.

حديثه عند أولاده، روى هاشم بن يزيد بن حَمْزَة، عن أبيه حَمْزَة، قَالَ: جاء إلى النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وأنا معهوأخي ‌خزيمفبايعناه.أخرجه الثلاثة.»

(«أسد الغابة في معرفة الصحابة ط العلمية» (5/ 451)، الناشر: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں