بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب یاد ہے، انزال یاد نہیں، منی اور مذی میں شک ہے


سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں عورت سے جماع کررہا ہوں اور میں نے بیدار ہونے پر اپنے اینڈر وائیر پر صرف نقطہ کی شکل میں دھبہ دیکھا اور اکثر ایسا دھبہ مجھے مذی نکلنے پر ہوتا ہے اور خواب میں میرا انزال بھی نہیں ہوا، تو اب میں نے جو دھبہ دیکھا وہ مذی شمار ہوگی یا منی ،اور مجھ پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں  خواب یاد ہے، اور بیدار ہونے کے بعد کپڑے میں دھبہ نظر آیا، لیکن منی ہے یا مذی اس میں  شک ہے تو اسے منی شمار کیا جائے گا اور غسل کرنا واجب ہوگا۔

تبيين الحقائق میں ہے:

"وفي الذخيرة إذا استيقظ من النوم فوجد على فخذه أو فراشه بللا إن تذكر احتلاما وتيقن أنه مني أو مذي أو شك أنه مني أو ودي فعليه الغسل."

(كتاب الطهارة، موجبات الغسل، ج1، ص16، المطبعة الكبري الأميرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501101558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں