بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 محرم 1447ھ 01 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

خطبۂ جمعہ کے دوران آپ ﷺ کے نام آنے پر درود شریف پڑھنے کا حکم


سوال

 امام جب  جمعہ کی نماز کا خطبہ پڑھتے ہیں تو خطبہ کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتا ہے ، اب اس وقت بھی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا ضروری ہے یا چوں کہ جمعہ کے خطبہ کے درمیان خاموش رہنے کا حکم ہے،بات کرنا منع ہے اس وجہ سے خاموش رہنا چاہیے؟

جواب

جمعہ کی دوسری اذان سے نماز جمعہ تک خاموش رہنے کا حکم ہے،لہذا اس دوران زبان سے کوئی دعا مانگنا یا درود شریف پڑھنا درست نہیں  ہے،بلکہ دل ہی دل میں درود شریف پڑھ لیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال: وينبغي أن لا يجيب بلسانه اتفاقا في الأذان بين يدي الخطيب."

(كتاب الصلاة، باب الأذان، ج:1، ص:399، ط:سعيد)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإذا خرج الإمام فلا صلاة ولا كلام وقالا: لا بأس إذا خرج الإمام قبل أن يخطب وإذا فرغ قبل أن يشتغل بالصلاة كذا في الكافي سواء كان كلام الناس أو التسبيح أو تشميت العاطس أو رد السلام، كذا في السراج الوهاج.وأما دراسة الفقه والنظر في كتب الفقه وكتابته فمن أصحابنا - رحمهم الله تعالى - من كره ذلك ومنهم من قال: لا بأس به وإذا لم يتكلم بلسانه ولكنه أشار بيده أو برأسه أو بعينه نحو أن رأى منكرا من إنسان فنهاه بيده أو أخبر بخبر فأشار برأسه الصحيح أنه لا بأس به، هكذا في المحيط.وتكره الصلاة على النبي عليه الصلاة والسلام، كذا في شرح الطحاوي."

(كتاب الصلاة، الباب السادس عشر في صلاة الجمعة، ج:1، ص:147، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144612100953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں