بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خشک آٹے میں سے مری ہوئی چھپکلی نکلے تو اس کا کیا حکم ہے؟


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ اگر سوکھے  آٹے یا مسالوں میں  مردہ چھپکلی نکل آئے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

چھپکلی کے ارد گرد  جہاں تک اس کا اثر گیا ہو آٹا اور مسالا وغیرہ نکال کر پھینک دیں ، بقیہ آٹا اور مسالا پاک اور حلال ہے، اس  کا کھانا جائز ہے۔

لما فی الفتاوى الهندية:

"الفأرة لو ماتت في السمن إن كان جامدا قور ما حوله ورمي به والباقي طاهر يؤكل وإن كان مائعا لم يؤكل وينتفع به من غير جهة الأكل مثل الاستصباح ودبغ الجلد. هكذا في الخلاصة."

(کتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة واحكامها،ج:1،ص:45،ط: دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144505100323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں