بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خنثیٰ(ہیجڑا مشکل کے احکام


سوال

خنثیٰ اور خنثیٰ مشکل کے احکام اور مسائل کیا ہیں شریعت میں ؟

جواب

انسانی افراد میں سے خنثیٰ وہ فرد ہے جس میں مذکرو مؤنث دونوں کی علامات پائی جائیں ۔ بالغ ہونے سے پہلے اگر وہ لڑ کے کی طرح پیشاب کرے تو اس کے احکام لڑکوں والے ہوں گے اوراگر لڑکی کی طرح پیشاب کرے تو اس پر لڑکی کے احکام مرتب ہوں گے ۔ بالغ ہونے کے بعد اگر اس کی داڑھی نکل آئے یا عورت سے ہمبستری کے قابل ہوجائے یا مردوں کی طرح اسے احتلام ہونے لگے تو وہ مرد شمار ہوگا،اور اگر اس کا سینہ نکل آئے یاحیض آنے لگے تو اس پر عورت کے احکام مرتب ہوں گے ۔اور اگر کوئی علامت بھی ظاہر نہ ہو اور پہچان مشکل ہو توپھر وہ خنثیٰ مشکل ہے ۔ لہٰذا اس کے بارے میں تمام احکام میں احتیاط کی جائے (فتاویٰ شامی 6۔729،ط،سعید) خنثیٰ کے بارے میں اسے لکھ کر حکم دریافت کیا جائے ، کلی طور پر تما م احکامات کا لکھنا مشکل ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں