ایک بکرا /بکری ہے جو ایک سال کا ہے وہ نہ تو بکرا ہے اور نہ ہی بکری اور کچھ حرکات بکرے والی ہیں، جیسا کہ بکری کو دیکھ کر مستی میں آنا ۔کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے اور کیا ایسے جانور کا گوشت کھانا جائز ہے؟
خنثی مشکل وہ جانور ہے جس کےنر یا مادہ ہونے کی تمیز مشکل ہو اور دونوں کی علامات موجود ہوں، ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں، البتہ اگر ایسے جانور کو ذبح کیا گیا تو اس کا گوشت کھانا حلال ہے۔
فتاوی محمودیہ میں ہے (17/ 379):
’’جس بکری میں نر اور مادہ دونوں کی علامتیں موجود نہ ہوں، یا دونوں کی علامت ہو وہ خنثی ہے اس کی قربانی نہ کی جائے۔‘‘
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 325)
"ولا بالخنثى لأن لحمها لاينضج شرح وهبانية، وتمامه فيه".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200461
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن