بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلفائے اربعہ کے نام


سوال

خلفائے اربعہ کے نام کیا ہیں؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چار خلفائے راشدین کے نام یہ ہیں:

1۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔آپ کا  اسم گرامی    عبد اللہ ہے، ابوبکر کنیت ہے، اور لقب صدیق ہے، سلسلۂ نسب یوں ہے: عبد اللہ  بن  عثمان ابو قحافہ بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تمیم بن مُرّہ بن کعب ،  مُرّہ پر آپ کا سلسلۂ  نسب رسول اللہ ﷺ سے مل جاتا ہے۔

2۔ حضرت عمر فاروق  رضی اللہ عنہ ۔آپ کا اسم گرامی عمر ہے، اور فاروق لقب ہے،  شجرۂ نسب یوں ہے: عمر بن الخطاب بن نفیل بن عبد العزی بن رباح بن عبد اللہ بن زراح بن عدی بن عمرو بن کعب بن سعد بن تمیم بن مُرّہ بن کعب بن لُوی ۔ کعب کے دو بیٹے تھے ایک  مُرّہ  اور دوسرے عدی،مُرّہ  رسول اللہ ﷺ کے اجداد میں سے ہیں ، اور عدی کی نسل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں، نویں پشت  میں آپ کا سلسلہ نسب حضور ﷺ کے سلسلہ نسب سے مل کر ایک ہو جاتا ہے۔

3۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ۔آپ کا اسمِ گرامی عثمان ہے، لقب ذو النورین ہے، شجرۂ نسب اس طرح ہے:عثمان بن عفان بن ابو العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبدمناف بن قُصی بن کلاب بن مُرّہ بن کعب بن لُوی بن غالب ہے ،آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت  میں عبد مناف پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جا ملتا ہے ۔

4۔ حضرت علی  رضی اللہ عنہ  ۔آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے : علی بن ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قُصی بن کلاب بن مُرہ بن کعب بن لُوی بن غالب، آپ رسول اللہ کے چچا زاد بھائی اور داماد بھی  ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں