خلع کے بعد نوے دن بھی گزر جائیں تو اس کے بعد کیا رجوع کا کوئی طریقہ ہوتا ہے؟
مياں بيوی کی رضامندی سے خلع ہو جائے تو خلع ایک طلاق بائن ہوتی ہے، اس لئے اس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا ہے بلکہ دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کرنا ہوگا۔ تاہم یہ واضح رہے کہ یہ خلع کا حکم اس وقت ہے کہ جب شوہر نے خلع دی ہو، اگر خلع کی نوعیت کچھ اور ہے تو اس کی تفصیل بتا کر جواب دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سنن الدارقطنی میں ہے:
"عن ابن عباس ، أن النبي صلى الله عليه وسلم «جعل الخلع تطليقة بائنة»."
(سنن الدار قطني،كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره، 83/5، رقم الحديث:4025)
وفی الھندیه:
"اذا کان الطلاق بائنا دون الثلاث فلہ ان یتزوجھا فی العدۃ و بعد انقضاءالعدۃ."
(کتاب الطلاق،الباب السادس في الرجعة، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به،472/1، رشيدية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311100112
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن