بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خلع كے بعد رجوع


سوال

کیا خلع کے بعد تین مہینے کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

جواب

شرعی خلع سے طلاق بائن واقع ہوتی ہے،اور طلاق بائن سےنکاح ختم ہوجاتا ہے،اس لیے عدت کے دوران رجوع نہیں ہوسکتا،البتہ ایک ،دو طلاق بائن  کے بعد اگردونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو عدت کے دوران یا عدت کے بعد دونوں باہمی رضامندی سے دوگواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ تجدید نکاح کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مطلقہ حیض والی عورت کی عدت تین حیض ہے اگر حمل نہ ہو،اگر حمل ہے تو بچہ کی پیدائش تک عدت ہوتی ہے،البتہ جس عورت کو حیض نہیں آتا اس کی عدت تین ماہ ہے۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"فإنه يقع بائنا ....

قلت: قدمنا الفرق هناك، وهو أن ‌الخلع بائن وهو لا يلحق مثله..."

(باب الخلع،ج3،ص440،ط؛سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144507100991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں