بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خلع کے بعد جہیز لڑکی کی ملکیت ہے


سوال

ایک لڑکی نے شوہرسے خلع لی ہے ، حق مہرتوشریعت کے مطابق نہیں ملے گا، لیکن جولڑکی کےجہیزکاسامان ہے وہ اس کوملناچاہئے یانہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ لڑکی   جہیز   میں جوسامان لے کر آئی تھی ،وہ سب اس  کی ملکیت ہے ، خلع کے بعد لڑکی جہیزکے سامان کی واپسی کے مطالبتے  میں حق بجانب ہے ، اورلڑکے والوں پرجہیزکے سامان کی واپسی لازمی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"كل أحد يعلم الجهاز للمرأة إذا طلقها تأخذه كله، وإذا ماتت يورث عنها."

(کتاب النکاح،باب المهر،158/3 ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں