بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلع کے بعد دوبارہ نکاح جائز ہے


سوال

میں نے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد اپنے شوہر سے خلع لیا تھا، وہ راضی نہیں تھے، لیکن انہوں نے دستخط کردیے تھے۔ اب دو سال بعد ہم دوبارہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اس کی کیا صورت ہے؟

جواب

واضح ہو کہ خلع سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے۔ صورتِ مسئولہ میں آپ سابقہ شوہر سے دوبارہ نکاح کر کے اس کے ساتھ   رہ سکتی ہیں۔ دوبارہ نکاح ہونے کی صورت میں شوہر کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 440):

"قلت: قدمنا الفرق هناك، وهو أن الخلع بائن وهو لايلحق مثله، والطلاق بمال صريح فيلحق الخلع".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200680

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں