بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

خفیہ نکاح کے بعد اعلانیہ نکاح کرنا


سوال

میں نے گھر والوں سے چھپ کر نکاح کیا تھا، اب میرے گھر والے اس ہی لڑکے سے میری شادی کر رہے ہیں، اب مجھے کیا کرنا چاہیے، آیا دوبارہ نکاح کر لوں پہلے نکاح کو چھپا لوں?

جواب

والدین کی رضامندی کے بغیر یوں چھپ کر نکاح کرنا شرعاً، عرفاً اور اخلاقاً پسندیدہ عمل نہیں ہے، ایسا کرنے کی بجائے والدین کو اعتماد میں لے کر شرعی احکام کے مطابق اعلانیہ نکاح کرنا چاہیے تھا،  تاہم اگر مجلسِ نکاح میں لڑکا لڑکی اور شرعی گواہ موجود تھے تو چھپ کر کیا گیا نکاح شرعاً منعقد ہو چکا ہے، لہذا دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں۔ البتہ اگر آپ والدین کو خفیہ نکاح سے آگاہ نہ کریں اور والدین اسی لڑکے سے اعلانیہ نکاح کردیں تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں