بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خفین پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال

خفین پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

جن موزوں ميں مسح کی  شرائط پائی جاتی ہو ں، ان پر مسح  کرنے کا  طریقہ یہ ہے کہ پہلے دونوں ہاتھوں کو پانی سے تر کیا جائے،   پھر دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو دائیں پیر کے سرے پر رکھ کر ٹخنوں تک کھینچ لیا جائے، اسی طرح بائیں پیر کے ساتھ بھی کیا جائے۔

مبسوط سرخسی میں ہے:

"(ولنا) حديث «المغيرة بن شعبة - رضي الله تعالى عنهما - قال كأني أنظر إلى أثر المسح على ظهر خف رسول الله صلى الله عليه وسلم خطوطا بالأصابع» ....... ويبدأ من قبل الأصابع حتى ينتهي إلى أسفل الساق اعتبارا بالغسل فالبداءة فيه من الأصابع؛ لأن الله تعالى جعل الكعبين غاية."

(كتاب الصلاة،باب المسح على الخفين،100/1،ط:دار المعرفة - بيروت، لبنان)

اللباب فی شرح الكتاب میں ہے:

"(والمسح على الخفين) محله (على ظاهرهما) ، فلا يجوز على باطن الخف وعقبه وساقه، لأنه معدول عن القياس، فيراعى فيه جمع ما ورد به الشرع، هداية، والسنة أن يكون المسح (خطوطاً بالأصابع) فلو مسح براحته جاز، و (يبدأ) بالمسح (من رءوس أصابع الرجل إلى) مبدأ (الساق) ولو عكس جازوفرض ذلك مقدار ثلاث أصابع من أصغر أصابع اليد."

(‌‌كتاب الطهارة،‌‌باب المسح على الخفين،37/1، ط:المكتبة العلمية، بيروت - لبنان)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144412100354

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں