بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مملوکہ زمین میں خود رو پودوں کا حکم


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ کسی اور شخص کی زمین میں خود بخود اگنے والے چھوٹے پودے مالک زمین کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا شخص اکھاڑ کر اپنی زمین میں لگا سکتا ہے؟کیا یہ خودرو پودے خودرو گھاس کے حکم میں آتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مملوکہ زمین میں خود رو پودے مالک زمین کی ملکیت شمار ہوں گے، مالک کی اجازت کے بغیر کسی اور کے لیے اکھاڑنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اجازت کے لیے اتنا کافی ہے کہ مالک کو پودے اکھاڑنے کا علم ہواور وہ منع نہ کرے تو جائز ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ’’ألا لاتظلموا ألا ‌لا ‌يحل ‌مال امرئ إلا بطيب نفس منه ‘‘. رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى."

(مشکوٰۃ المصابیح، باب الغصب والعاریة، الفصل الثانی، ج: ۲، ص: ۸۸۹، رقم الحدیث: حدیث: 2946، ج:2، ص:889،  ط:المكتب الإسلامي - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں