کیا اپنے ہاتھ سے قربانی کرنا جائز ہے؟اوراگر اپنے ہاتھ سے قربانی کرے،تو کیا قربانی کی اجرت کسی قصاب کو یا کسی مستحق کو دینا لازمی ہے؟
واضح رہے کہ اگرکوئی شخص خود قربانی کا جانور ذبح کرنا جانتا ہو تو اپنی قربانی کے جانور کواپنے ہاتھ سے ذبح کرنا بہتر ہےاور اپنے ہاتھ سےذبح کیےہوۓجانور کی اجرت کسی قصاب یا کسی مستحق کو دینا لازم نہیں۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"والأفضل أن يذبح أضحيته بيده إن كان يحسن الذبح؛ لأن الأولى في القربات أن يتولى بنفسه، وإن كان لا يحسنه فالأفضل أن يستعين بغيره ولكن ينبغي أن يشهدها بنفسه، كذا في الكافي."
(كتاب الأضحية،الباب السادس في بيان مايستحب في الأ ضهيه والاينتفع بها،300/5،ط:دار الفکر بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100282
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن