بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خود جانور ذبح کرکے شیعہ قصائی سے گوشت بنوانا


سوال

اگر ہم اپنے جانور خود ذبح کریں، اپنے ہاتھوں سے اور پھر شیعہ قصائی کو گوشت بنانے کا کہیں ذبح شدہ جانور کا تو شیعہ قصائی سے گوشت بنوا سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں خود قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد کسی شیعہ سے اس ذبح شدہ جانور کا گوشت بنوانا جائز ہے۔ تاہم اگر کوئی صحیح العقیدہ ملازم میسر ہو تو اسی سے ملازمت کا کام لینا زیادہ بہتر ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية". (۵ / ۳۴۸، رشیدیہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200348

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں