بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب کی تعبیر سے متعلق سوال نامہ


سوال

آپ کا خواب کی تعبیر میں پوچھا جاتا ہے کہ با شرع مرد یا داڑھی منڈوانے والا۔

1- پہلے اس کا مطلب بتا دیں؟

2-  داڑھی تو خط کے طور پر بھی رکھتے ہیں، اس میں کیا مطلب؟

3- یا نابالغ مرد کا پوچھا گیا ہے، اس میں؟

4-  میری داڑھی چھوٹی چھوٹی سی آئی ہے ، اس پہ میں نے بلیڈ نہیں لگوایا ؟تو میں کیا لکھا کروں؟ براہ مہربانی بتا دیں۔

جواب

خواب کی تعبیر میں  چوں کہ خواب دیکھنے والے کے احوال، جنس و کیفیات کا بڑا دخل ہوتا ہے، جس کے سبب تعبیر پوچھنے والے کے بارے میں سوال نامہ دیا گیا ہے، تاکہ اس کو دیکھ کر اور خواب کو پڑھ کر تعبیر بتانا ممکن ہوسکے۔

اس سوال نامے کے بغیر اکثر اوقات ہمارے لیے یہ جاننا ممکن نہیں ہوتا کہ خواب دیکھنے والا مذکر ہے یا مؤنث، مذکر ہے تو مرد ہے یا بچہ، مرد ہے تو اس کے عمومی احوال اور  ظاہر شرع کے موافق ہے یا نہیں، ان احوال کے بدلنے سے تعبیر بالکل تبدیل ہوجاتی ہے، لہٰذا یہ سوال نامہ سائل  کے سرسری احوال کو جاننے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

1۔ 3۔ داڑھی کے حوالے سے جو سوال ہے، اس میں داڑھی سے مرادسنت کے مطابق ایک مشت داڑھی ہے، اس سے کم داڑھی اگر کم عمری کی وجہ سے ہے اور سائل نے ابھی تک داڑھی کاٹی نہیں، لیکن ابھی تک پوری نہیں آئی تو وہ اس خانے میں داڑھی والا لکھے، ہاں داڑھی کاٹ کر مشت سے کم کی ہوئی ہے تو وہاں داڑھی والا نہ لکھے۔

2۔ بالغ یا نا بالغ ہونے کے حوالے سوال کے جواب میں سائل اگر بالغ ہو تو بالغ لکھے، نا بالغ ہو تو نا بالغ لکھے، اور اگر سوال نامے کے فارم میں کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو خواب کی تفصیل کے بوکس میں مکمل وضاحت سے لکھ دے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں