بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھوٹ پر زکوۃ کا حکم


سوال

زکوۃ اصل سونے پر ہوگی یاکھوٹ پربھی ہوگی؟

جواب

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اگر سونے کی مقدار سے کم ہو تو وہ کھوٹ مغلوب ہونے کی وجہ سے سونے کے تابع ہوتا ہے اور زکاۃ  کی ادائیگی میں سونے اور کھوٹ کو ملا کر مجموعی وزن کا اعتبار کیا جائے گا، البتہ قیمت کے اعتبار سے زکات دیتے وقت اس معیار  کے سونے کی جو بازاری قیمتِ فروخت ہوگی، اس کا اعتبار کیا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 300):

"(وغالب الفضة والذهب فضة وذهب وما غلب غشه) منهما (يقوم) كالعروض، ويشترط فيه النية إلا إذا كان يخلص منه ما يبلغ نصاباً أو أقل.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں