بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خوب صورت کتے کو دیکھ کر سبحان اللہ کہنا


سوال

خوب صورت کتے کو دیکھ کر سبحان اللہ پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

کسی بھی اچھی چیز پر نظر پڑھے تو     "ماشاء اللّٰه،سبحان اللّٰهیا   تبارك اللّٰه أحسن الخالقین" کہنا چاہیے ، عام جانداروں  کی طرح کتا بھی اللہ تعالی کی مخلوق ہے ،  لہذا  خوب صورت  کتے کو دیکھ کر ماشاءاللہ یا سبحان اللہ کہہ سکتے ہیں ۔

تفسیر بیضاوی(281/3):

"و عن النبي صلّى الله عليه وسلّم «من رأى شيئاً فأعجبه فقال ما شاء الله لا قوة إلا بالله لم يضره»."

کنز العمال(65/10):

"من رأى شيئًا فأعجبه له أو لغيره فليقل: ما شاء الله لا قوة إلا بالله". الديلمي - عن أنس."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں