بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب یاد ہے لیکن کپڑوں پر تری نہیں تو غسل کا حکم


سوال

مجھے خواب میں ہمبستری کی کیفیت محسوس ہوتی ہے بغیر کچھ کیے،یہاں تک کہ اس کا اختتام بھی ہوتا ہے،لیکن جب اٹھ کر دیکھتی ہوں تو کپڑوں پر کوئی نشان نہیں ہوتا،کیا غسل کرنا چاہیے؟مجھے خواب یاد ہوتا ہے۔

جواب

اگر بیدار ہونے کے بعد کپڑوں پر تری وغیرہ کے  نشان نہیں تو خواب یاد ہونے کے باوجود غسل لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو تذكر الاحتلام ولذة الإنزال ولم ير بللا لا يجب عليه الغسل والمرأة كذلك في ظاهر الرواية؛ لأن خروج منيها إلى فرجها الخارج شرط لوجوب الغسل عليها وعليه الفتوى. هكذا في معراج الدراية."

(کتاب الطہارۃ،ج1،ص15،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں