بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’خضر عباس‘‘ نام کا معنی اور لفظ ’’ خضر‘‘ کے اعراب


سوال

خضر عباس نام کا مطلب کیا ہے؟ اور خضر پر اعراب کیا پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا پڑھیں گے؟

جواب

1) ’’خضر‘‘ (جمہور علماء کے قول کے موافق) اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی (علیہ السلام) کا نام ہے اور اس کا معنی ہے ’’سر سبز و شاداب‘‘۔ جب کہ ’’عباس‘‘  رسول اللہ ﷺ کے ایک جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے جو   آپ ﷺ  کے  چچا تھے، اس کے لغوی معنی  ہیں: ’’وہ شیرجسے دیکھ کر دوسرے شیر بھاگ جاتے ہوں‘‘؛  لہٰذا ’’خضر عباس‘‘ نام رکھنا جائز اور  باعث برکت ہے۔

2)  خضر نام کو تین طرح سے پڑھا جاسکتا ہے۔

(۱)خِضَر(’خ‘ کے  نیچے زیر  اور  ’ض‘ پر زبر  کے ساتھ)۔

(۲)  خَضِر(’خ‘  پر زبر  اور ’ض‘  کے  نیچے زیر کے ساتھ)۔

(۳) خِضْر(’خ‘ کے  نیچے زیر  اور ’ض‘ کے سکون کے ساتھ)۔ 

(الإصابة في تمييز الصحابة، ج:۲، ص:۲۸۶، ط:بیروت)

(تفسير القرطبي، ج:۱۱، ص:۱۶، ط:قاھرۃ)

(القاموس الوحید، ص:۴۴۸، ط:ادارہ اسلامیات لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں