بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خیرالبشر نام رکھنے کاحکم


سوال

خير البشر نام رکھنا كيسا ہے؟

جواب

خیر البشر نام کے معنی ہیں انسانوں میں سے سب سے بہتر،  یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے۔

معنی کے اعتبار سےاگرچہ یہ  نام درست ہے البتہ چوں کہ  ایسانام رکھنے سے احادیث مبارکہ میں ممانعت آئی ہے کہ  جس  نام سے انسان کے نفس کی بڑائی ظاہر ہو، اس لئے بہتر یہ کہ انبیاء کرام یاصحابہ کرام کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعن زينب بنت أبي سلمة - رضي الله عنها - قالت: سميت برة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «لا تزكوا أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم، ‌سموها ‌زينب» ". رواه مسلم."

(كتاب الأداب، باب الأسامي،ج:7،ص:2999،الرقم:4756،ط:دارالفكر)

ترجمہ:"حضرت زینب بنت ابی سلمۃ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرا نام برہ (یعنی نیکوکار )رکھا گیا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے نفس کی تعریف نہ کروتم میں جو شخص نیکوکار ہےاس کو  اللہ تعالی خوب جانتاہے اس کا نام زینب رکھو۔"(از مظاہر حق جدید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں