بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین پہلے رمضان کے روزوں کی قضا کریں یا شوال کے چھ روزے رکھیں؟


سوال

کیا خواتین کو   شوال کے 6 روزے ان کے رمضان کے قضا روزوں کے بعد رکھنے چاہییں؟ یا پھر شوال میں یہ روزے  رکھ  کر بقیہ سال میں جب موقع ہو تو قضا کی تعداد پوری کرسکتی ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ رمضان کے روزوں کی قضا  کے لیے کوئی محدود وقت شریعت نے مقرر نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ  بھی ادا کرنے کی شرعاً اجازت ہے، جب کہ شوال کے  چھ  روزوں کے لیے محدود وقت یعنی شوال کا مہینہ ہے، لہذا خواتین قضا روزوں سے قبل شوال کے چھ  روزے  رکھ سکتی ہیں،  اور اگر پہلے قضا  روزے رکھنا چاہیں تو شرعاً اس کی بھی اجازت ہے۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ شوال کے مہینے میں قضا روزوں کے ضمن میں شوال کے نفلی روزوں کی ادائیگی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں