بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کی نعت خوانی کا کیا حکم ہے؟


سوال

عورتوں کی نعت خوانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

خواتین کی مجلس میں خواتین کانعتیہ کلام  پڑھنا  شرعًا ممنوع نہیں،  بشرطیکہ ان کی آواز نا محرم مردوں تک نہ پہنچتی ہو، بصورتِ  دیگر اجتناب لازم ہے۔ لیکن آج کل جس طرح کی مجالس ہوتی ہیں ان میں مفاسد بہت زیادہ ہیں؛ اس لیے خواتین کے لیے  ایسی مجالس میں  جاکر نعت پڑھنے سے اجتناب  لازم ہے۔

غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر میں ہے:

"قوله: وصوتها عورة في قول. في شرح المنية الأشبه أن صوتها ليس بعورة وإنما يؤدي إلى الفتنة، وفي النوازل نغمة المرأة عورة."

(الفن الثالث من الأشباه والنظائر وهو فن الجمع والفرق، احكام الأنثي، ٣ / ٣٨٣،  ط: دار الكتب العلمية )

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں