بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے لیے سر کے لمبے بالوں کی حد


سوال

خواتین سر کے بال کتنے لمبے رکھ سکتی ہیں؟

جواب

عورتوں کے لیے لمبے بال رکھنا زینت کا باعث ہے،  اور ان کے لیے فیشن کے طور پر بال چھوٹے کروانا جائز نہیں ہے، اور ان کے لیے بال لمبے رکھنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہے،  البتہ بال اتنے  بڑے  ہوں کہ سیرین سے بھی نیچے ہوں اور عیب دار معلوم ہوں تو  سرین سے نیچے والے حصے سے بالوں کو  کاٹا جاسکتا ہے۔ (مستفاد از فتاوی رحیمیہ ۱۰/۱۲۰، کتاب الحظر والاباحۃ، ط: دارالاشاعت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں