بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے رقص میں استعمال ہونے والے pom pom کا حکم


سوال

ایک  pom pomنامی کھلونا ہے،  جس کو ہاتھوں میں لے کر خواتین جشن کے موقع پرخاص قسم کا رقص کرتی ہیں،  اور یہ رقص اسی نام سے دنیا میں مشہور ہے، ایک اسلامی اسکول نے یہ کھلونا کسی فنکشن میں بچوں سے منگوایا تھا، کیا اس کھلونے کا استعمال جائز ہے؟

https://en.wikipedia.org/wiki/Pom-pom

جواب

بصورتِ مسئولہ اس خاص چیز کا استعمال دنیا بھر کے اندر چوں کہ خواتین کے ایک خاص قسم کے رقص کے لیے کیا جاتا ہے؛ اس لیے اگر چہ اس میں جھنکار نہ بھی ہو، تب بھی اس  کا استعمال درست نہیں ہے، نیز آلاتِ لہو ہونے کی وجہ سے صرف اس کو خرید کراپنے پاس رکھنا بھی درست نہیں، اس سے مکمل احتراز کرنا چاہیے۔

المحيط البرهاني میں ہے:

"وفي فتاوى أهل سمرقند: استماع صوت ‌الملاهي كالضرب بالقصب، وغير ذلك من ‌الملاهي حرام، وقد قال عليه السلام: استماع ‌الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها من الكفر وهكذا خرج على وجه التشديد بعظم الذنب؛ قالوا: إلا أن يسمع نفسه فيكون معذورا، والواجب على كل أحد أن يجتهد حتى لا يسمع."

(ص:٣٦٩، ج:٥، کتاب الإستحسان والكراهية، الفصل الثامن عشر، ط: دار الكتب العلمية)

فتح القدير   میں ہے:

"وفي مغني ابن قدامة: ‌الملاهي نوعان: محرم وهو الآلات المطربة بلا غناء كالمزمار والطنبور ونحوه، لما روى أبو أمامة أنه عليه الصلاة والسلام قال: إن الله تعالى بعثني رحمة للعالمين، وأمرني بمحق المعازف والمزامير. والنوع الثاني مباح وهو الدف في النكاح، وفي معناه ما كان من حادث سرور. ويكره غيره لما عن عمر رضي الله عنه أنه كان إذا سمع صوت الدف بعث ينظر، فإن كان في وليمة سكت، وإن كان في غيره عمد بالدرة."

(ص:٤١٠، ج:٧، کتاب الشهادات، ‌‌باب من تقبل شهادته ومن لا تقبل، ط: دار الفكر، بيروت)

فتح باب العناية میں ہے:

"واستعمال ‌الملاهي محرمة بالاتفاق، وطبل الغزاة والدف في العرس مستثناة للإذن فيهما شرعا."

(ص:٢٤، ج:٣، کتاب الکراهية، ط: دار أرقم)

الفتاوي الهندية   میں ہے:

"ولو أمسك شيئا من هذه المعازف ‌والملاهي كره ويأثم وإن كان لا يستعملها كذا في فتاوى قاضي خان."

(ص:٣٧٣، ج:٥، کتاب الکراهية، الباب الثلاثون في المتفرقات، ط: دار الفكر، بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144508100627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں