میں نے دیکھاکہ میں ایک قبرکے پاس کھڑاہوں ،قبرکے اندرمیراچھوٹابھائی کھڑاہے جوہمارے خاندان میں کفن دفن کاانتظام کرتاہے،اس کاایک پیرقبرکے اندرہے اوردوسرااوپرزمین پر،میرے سامنے زمین پرایک انسانی ہاتھ کٹاہواپڑاہے،جس کے اہتمام کے ساتھ پلاسٹک کوٹنگ کی ہوئی ہے ،ایک دوسراخواب تھایہ اوپروالے خواب کاحصہ ہے ،مجھے صحیح یادنہیں ،میں اپنے دونوں ہاتھ اوپرکرکے انہیں دیکھتاہوں اورسوچتاہوں ''ارے میرے دونوں ہاتھ''ایک ہاتھ کٹ چکاتھاپھرآگیا،میرے دونوں ہاتھ ہوگئے،میری حالت میری عمر67سال ،ریٹائرڈملازم،گھرمیں بیٹھ کراکاؤنٹ کاکام کرتاہوں،میرے گھرمیں 5بالغ اور3نابالغ افراد،سب مجھ سے خوش ،میں بھی اپنے گھرآمدنی ان کی پرہیزگاری وغیرہ سے مطمئن ہوں،صرف ایک تکلیف ہے وہ یہ کہ میری بیوی مجھ سے ناراض ہے،مختصراًحدیہ ہے کہ وہ مجھ سے کہہ چکی ہے کہ''تودنیاسے چلاجاتوہماری جان چھوٹے'' میں اس خواب کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ، ازراہ کرم تعبیربتائیں۔
بظاہرآپ کے خواب سے معلوم ہوتاہے کہ آپ اورآپ کے بھائی کسی کی غیبت میں مبتلاہیں ۔اورغیبت بھی مذاق اورمہذب اندازمیں کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ہی کسی کی حق تلفی یاظلم بھی سرزدہورہاہے،یابذات خوداس کے مرتکب ہورہے ہیں یابھائی بہنوں میں سے کوئی کسی کے ساتھ ناانصافی میں مبتلاہے۔۔فقط واللہ اعلم(
فتوی نمبر : 143604200002
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن